ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں چھ جوان شہید

نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں چھ جوان شہید

Thu, 28 Jun 2018 12:13:26    S.O. News Service

لاتیہار،28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جھارکھنڈ ضلع لاتیہارکے چپادوہر تھانہ علاقہ کے بدھ پہاڑ علاقے میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائیگئیبارودی سرنگ کے دھماکے میں جھارکھنڈ جگوار کے چھ جوان شہید ہو گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(پلامو علاقہ) وپل شکلا نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ لاتیہار اور گڑھوا ضلع کے سرحدی علاقے چھنجو میں کثیرتعداد میں نکسلیوں کو دیکھا گیا ہے۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کیمقصدسے کل دیر شام پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے میں مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز سے گھرنے کے بعد نکسلیوں نے گولیباری شروع کر دی اور گھنے جنگل میں بھاگنیکی کوشش کرنے لگے۔ پولیس کے پیچھا کرنے پر نکسلیوں نے بچھائے گئے بارودی سرنگ میں دھماکہ کر دیا، جس میں چھ جوان شہید ہو گئے۔وہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس مہم میں چار دیگر جوان زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں بہتر علاج کے لئے ڈالٹن گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


Share: